مشرف کو اسپتال سے ویڈیو لنک کے ذریعے تقریر کی اجازت نہیں ملی
تازہ ترین : 1

مشرف کو اسپتال سے ویڈیو لنک کے ذریعے تقریر کی اجازت نہیں ملی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جنوری۔2014ء)قریب سجی رہی، بعض سابق آرمی آفیسر اور وکلاء بھی سیٹوں پر براجمان رہے مگر پرویز مشرف کو اسپتال سے ویڈیو لنک کے ذریعے تقریر کی اجازت نہ ملی۔سابق صدرجنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کئی دنوں سے راولپنڈی کے اے ایف آئی سی میں زیرعلاج ہیں،آج انہیں گلبرگ لاہورکے ایک ہوٹل میں سابق آرمی افسروں اور وکلاء سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرنا تھا،تقریب سج گئی،مہمان سیٹوں پر براجمان ہو گئے، سبھی منتظر تھے لیکن عین وقت پر اطلاع ملی کہ اسپتال انتظامیہ نے پرویز مشرف کو خطاب کی اجازت نہیں دی۔

وقت اشاعت : 11/01/2014 - 19:14:23

اپنی رائے کا اظہار کریں