وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ میں محروم معیشت طبقات کو براہ راست سبسڈی فراہم کی جائے گی‘ وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن
ہفتہ 11 جنوری 2014 17:00
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) وزیرایکسائز و ٹیکسیشن، خزانہ پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہاہے کہ صوبائی حکومت نیملینیم ڈویلپمنٹ اہداف حاصل کرنے کے لئے صحت کے شعبہ کو 102ارب روپے اور تعلیم کے لیے 244ارب روپے فراہم کئے ہیں، بنیادی فوکس پرائمری ہیلتھ کیئر اور بیماریوں سے بچاؤ ہے۔غیر سرکاری فلاحی تنظیم کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ سماجی خدمت کے لئے وقت اور سرمایہ وقف کرنے والے مخیرحضرات معاشرے کا اثاثہ ہیں اور حکومت نے خطرناک و پیچہدہ بیماریوں کے علاج معالجہ کے لئے خصوصی اقدامات کرتے ہوئے ریکارڈ فنڈز فراہم کئے ہیں۔
میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہاکہ بچوں کو بیماریوں سے محفوظ بنانے کے لئے صوبہ بھر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جاتے ہیں اور ویکسین دی جاتی ہے ، حکومت اس پروگرام کے لئے خطیر رقم خرچ کر رہی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ 4 پسماندہ اضلاع میں ہیلتھ انشورنس سکیم کے اجراء کے لئے 4ارب روپے اور کم وسیلہ افراد کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے 7ارب 50 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ادویات کے معیار کو پرکھنے کے لئے ملتان، راولپنڈی اور لاہور میں تین ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریاں قائم کی جارہی ہے اس کے علاوہ فیصل آباد اور راولپنڈی میں غذائی معیار کو جانچنے کے لئے دو فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے جس کے لئے حکومت نے 15کروڑ روپے فراہم کئے ہیں۔ شالیمار ٹاؤن میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لئے ٹاؤن انتظامیہ کے حکام سے گفتگو کرتے ہوئے مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ گرانفروشوں‘ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور عوام کو روزمرہ کی معیاری اشیاء کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سبزیوں‘ پھلوں و دیگر خوردنی اشیاء کی مقررہ نرخوں پر مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے صوبائی کابینہ کے وزراء ‘ سول و پولیس انتظامیہ متحرک کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایت پر صوبہ میں محروم معیشت طبقات کو براہ راست سبسڈی فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ غیرمعیاری‘ ملاوٹ شدہ اشیاء اور مہنگائی کے مرتکب ہول سیلرز و پرچون فروشوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کو یقینی بنایا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.