سابق صدر مشرف سے غیرملکی دوستوں کی ملاقات کا انکشاف

ہفتہ 11 جنوری 2014 16:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) سابق صدر پرویزمشرف سے غیرملکی دوستوں کی ملاقات کا انکشاف ہوا ہے، دوستوں نے سابق صدر کو علاج معالجے میں معاونت کرنے کی یقین دہانی کرا ئی ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ سابق صدر مشرف کے ساتھ اے ایف آئی سی کے وی آئی پی وارڈ میں ان کے بعض خلیجی اور مغربی ممالک سے تعلق رکھنے والے دوستوں نے منگل اور بدھ کی اعلی الصبح ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی تھی۔ ہسپتال کے اندر ، باہر اور ارد گرد کے علاقوں میں بھی کمانڈوز تعینات کئے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق خلیجی اور مغربی ممالک کے دوستوں نے پرویزمشرف کی صحت اور علاج معالجے پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں علاج معالجے کے بارے مکمل معاونت کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔