کراچی کے شہریوں پر چوہدری اسلم کے بہت احسانات ہیں، شرجیل انعام میمن

ہفتہ 11 جنوری 2014 16:41

کراچی کے شہریوں پر چوہدری اسلم کے بہت احسانات ہیں، شرجیل انعام میمن

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ چوہدری اسلم کو دھمکیاں مل رہی تھیں انہوں نے بہادری سے اپنے فرائض انجام دیئے کراچی کے شہریوں پر چوہدری اسلم کے بہت احسانات ہیں۔وہ ہفتہ کو حیدر آباد کے علاقے قاسم آباد میں سینیٹر مولا بخش چانڈیو کی رہائش گاہ پر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی پورے ملک کا مسئلہ ہے۔ شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم کے بارے میں انہوں نے کہا کہ چوہدری اسلم کی شہادت افسوسناک واقعہ ہے۔ ان کو دھمکیاں مل رہی تھیں لیکن انہوں نے بہادری سے اپنے فرائض انجام دیئے۔وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت کا پولیس کو مکمل تعاون حاصل ہے، کراچی کے شہریوں پر چوہدری اسلم کے بہت احسانات ہیں۔ چوہدری اسلم جیسے بہادر اور ایماندار افسران ابھی بھی موجود ہیں اور کراچی آپریشن میں کافی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :