اعتزاز حسن کی جرات اور بہادری پر فخر ہے ، لارڈ نذیر احمد

ہفتہ 11 جنوری 2014 16:40

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء)برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈنذیر احمد نے کہا ہے کہ اعتزاز حسن کی جرات اور بہادری پر فخر ہے ، پاکستانی برادری اور حکومت اعتزاز حسن کے خاندان کی مالی امداد کرے۔ برطانوی ہاوٴس آف لارڈز کے رکن لارڈ نذیر احمد نے ایک انٹرویو میں کہاکہ اعتزاز احسن جو ہمت دکھائی اس پر فخر کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ملالہ یوسف زئی کے حوالے سے کئے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اعتزاز حسن اور ملالہ یوسفزئی جیسے ہزاروں پاکستانی بچے شدت پسندوں کے خلاف پہلی صف میں کھڑے ہو کر امن کے لئے جنگ لڑ رہے ہیں جس بات پر ان کے بقول ہم سب کو فخر ہے۔

اْنھوں نے اعتزاز حسن کی شہادت پر ان کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ لارڈ نذیر احمد نے برطانیہ کی پاکستانی برادری اور حکومتِ پاکستان سے اعتزاز حسن کے خاندان کے ساتھ ہر ممکن مالی اور اخلاقی مدد فراہم کرنے کی اپیل کی۔