حکومت صنعتی شعبے کے فروغ کیلئے نئی پالیسیاں وضع کررہی ہے ، غلام مرتضیٰ جتوئی

ہفتہ 11 جنوری 2014 16:37

ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی نے کہا ہے کہ حکومت صنعتی شعبے کے فروغ کیلئے نئی پالیسیاں وضع کررہی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ پالیسیوں کی اہمیت کے پیش نظران کوحتمی شکل دینے سے پہلے متعلقہ فریقوں سے مشاورت کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومت ملک میں صنعتی شعبے کے فروغ کیلئے صنعتوں اور موٹر گاڑیوں کی تیاری سے متعلق نئی پالیسیاں وضع کررہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے قلیل مدتی اور طویل مدتی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے کیونکہ صنعتی ترقی کیلئے یہ بہت اہم ہے ۔غلام مرتضی جتوئی نے کہا کہ بن قاسم میں ایک ہزار ایکڑ رقبہ پر اقتصادی زون قائم کیاجارہا ہے ، دوسرا زون سرگودھا میں قائم کیاجائے گا۔ اْنہوں نے کہا کہ حکومت ایک اقتصادی زون ملتان میں بھی قائم کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔