تیل وگیس کی مختلف ترقیاتی کمپنیوں کو تیل وگیس کے ذخائر کی تلاش کیلئے 125 لائسنس دئیے گئے

ہفتہ 11 جنوری 2014 16:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء)تیل وگیس کی مختلف ترقیاتی کمپنیوں کو تیل وگیس کے ذخائر کی تلاش کیلئے ایک سو پچیس لائسنس دئیے گئے ہیں۔ رواں مالی سال کے دوران اب تک گیارہ ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری ریڈیو کے مطابق حکومت ملک میں تیل وگیس کے مزید ذخائر کی تلاش کیلئے سرمایہ کار دوست پٹرولیم پالیسی پر عمل پیرا ہے ذرائع کے مطابق تیل وگیس کی مختلف ترقیاتی کمپنیوں کو تیل وگیس کے ذخائر کی تلاش کیلئے ایک سو پچیس لائسنس دئیے گئے ہیں۔

رواں مالی سال کے دوران اب تک گیارہ ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔حکام نے بتایا کہ تیل تلاش کرنے والی کمپنیوں کو پچاس بلاک دینے کا عمل اس وقت جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے غیرروایتی ہائیڈروکاربن ذخائر کی تلاش کیلئے سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے جن میں شیل گیس اور شیل تیل شامل ہیں۔