12ربیع الاول پورے جوش و خورش سے منائینگے، ساجد یونس بھٹی

ہفتہ 11 جنوری 2014 16:25

میرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) مرکزی انجمن تاجراں کے سنیئر نائب صدر ساجد یونس بھٹی نے کہا ہے کہ12ربیع الاول کا دن پورے جوش و خورش سے منائیں گے۔حضو ر ﷺ کی آمد سے دنیا سے ظلم و جبر کے اندھیرے ہمیشہ کے لیے چھٹ گئے۔آپ ﷺ دنیا کیلئے رحمت العالمین بن کر آئے آپ ﷺ کی آمد سے انسانیت کو جینے کا سلیقہ ملاایما ن کی تکمیل کیلئے محبت مصطفٰے ناگزیر ہے ماہ ربیع الاول خوشیوں، رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے سرکار دوعالم دو جہانوں کے لئے رحمت بن کر آئے ۔

(جاری ہے)

قرآن پاک اور سرکار دوعالم کی تعلیمات پر عمل کر کے ہم دنیا اور آخرت میں کامیاب ہوسکتے ہیں یہ حضور سرور کائنات کی ولادت باسعادت کی برکت تھی کہ کائنات کوامن اور انسانیت کو شعور وآگہی کی دولت نصیب ہوئی ،عورتوں کومقام رشک ورحمت عطا ہوا اورانسانیت کومعراج بندگی سے نوازا گیا ان عظیم نعمتوں کے بدلے انسان پوری عمر سجدہ ریزی میں رہے توبھی خداکاشکر واحسان ادا نہیں کرسکتا ،ساجد یونس بھٹی نے کہا ہے کہ ایمان کی شرط وجہ تخلیق کائنات آقا دوجہاں حضرت محمد مصطفےٰ کی محبت کو اپنی ذات اولاد اور والدین سے بھی زیادہ اولیت واہمیت دینا ہے حضور نبی کریم کے اسوہ حسنہ کو زندگیوں کا محور بنایاجائے کیونکہ حضور صرف عرب وعجم کیلئے ہی نہیں بلکہ پوری کائنات کے لیے رحمت العالمین بن کر تشریف لائے ۔