(ن) لیگ عام لوگوں اورکارکنوں کو شریک اقتدار نہیں کرناچاہتی اس لئے انتخابات کوملتوی کیاجارہاہے،مسزشاہدہ احمد

ہفتہ 11 جنوری 2014 16:25

خانیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء)پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی نائب صدر مسزشاہدہ احمدنے کہاکہ (ن لیگ) عام لوگوں اورکارکنوں کو اقتدار میں شریک نہیں کرناچاہتی اس لیے باربار بلدیاتی انتخابات کوملتوی کیاجارہاہے وہ یہاں پارٹی کارکنوں سے بات چیت کررہی تھیں انہوں نے کہاکہ جمہور یت کی دعویدار حکومت بلدیاتی انتخابات سے انحراف کاراستہ اختیار کیے ہوئے ہے جس سے ان کی جمہوریت پسندی کا پول کھل گیا ہے انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات عوام کا بنیادی حق ہے جسے زیادہ دیر نہیں دبایاجاسکتا انہوں نے کارکنوں پرزوردیا کہ وہ رابطہ مہم جاری رکھیں اس موقع پر افتخار تھیم بھی انکے ہمراہ تھے۔