پاکستان کو کبھی اتحادی ملک تسلیم نہیں کیا، رابرٹ گیٹس

ہفتہ 11 جنوری 2014 15:57

پاکستان کو کبھی اتحادی ملک تسلیم نہیں کیا، رابرٹ گیٹس

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) سابق امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے کہا ہے کہ پاکستان کو کبھی اتحادی ملک تسلیم نہیں کیا، امریکا طالبان سے جنگ میں مصروف ہے جبکہ پاکستان ان کی حمایت کررہا ہے،اپنی نئی کتاب میں سابق امریکی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد میں اسامہ آپریشن سے قبل امریکی انتظامیہ نے کبھی بھی پاکستان سے مشورہ کرنے کا نہیں سوچا کیونکہ ہمیں اندیشہ تھا کہ آئی ایس آئی القاعدہ کے سربراہ کو تحفظ فراہم کررہی ہے- سب سے زیادہ خطرہ اس بات کا تھا کہ کہیں پاکستانی فوج اس آپریشن میں مداخلت کرتے ہوئے ہمارے فوجیوں کو گرفتار نہ کرلے- کتاب میں اس بارے میں تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے کہ امریکا اور پاکستان نے کبھی بھی ایک دوسرے پر اعتماد نہیں کیا، ایک طرف امریکا افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں مصروف تھا تو دوسری طرف پاکستان ہر صورت افغانستان میں اپنا اثر و رسوخ برقرار رکھنا چاہتا تھا اور اسی لئے اس نے کبھی بھی طالبان سے اپنے رابطے ختم نہیں کئے- گیٹس نے کہا کہ اس کے باوجود میں کانگریس کے سامنے پاکستان کی حمایت کروں گا تاکہ تعلقات مزید بگاڑ کا شکار نہ ہوں اور کراچی کے راستے ہماری سپلائی لائن کو کوِئی خطرہ درپیش نہ ہو-

متعلقہ عنوان :