مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کا قتل عام بھارت کی ریاستی دہشت گردی ہے،اور نگزیب ..
تازہ ترین : 1

مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کا قتل عام بھارت کی ریاستی دہشت گردی ہے،اور نگزیب مغل

میرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کا قتل عام بھارت کی طرف سے ریاستی دہشت گردی ہے ۔کشمیری بھارت کی غنڈہ گردی اور اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں اور کشمیر کی آزادی تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے ۔کشمیریوں کے حوصلے ہمالیہ کی چوٹیوں سے بھی بلند ہیں تحریک آزادی کشمیر میں مرد وخواتین کا کردار ہے ۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن آزاد کشمیرمتاثرین منگلاڈیم رابطہ بورڈ کے چیئر مین اور نگزیب مغل نے اپنے بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزادکشمیر ریاست کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے آنے والا دور ہمارا ہے پاکستان میں ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن آزادکشمیر کی عہدیداران مردو خواتین بھرپور قوت سے اپنی جماعت کے نامزد کردہ امیدواروں کی کامیابی کیلئے کام کرینگے اور انکی جیت کو یقینی بنائینگے۔

مسلم لیگ ن کی کامیابی افق نمودار ہو چکی ہے ۔پاکستان کے ہر دلعزیز قائد میاں نواز شریف کی مقبولیت کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے ۔پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں پاکستان عوام کو جہاں مایوسی دی وہاں انکو اندھیروں میں بھی ڈبو دیا ۔جس سے پاکستان کی معاشی حالت ابد تر ہو چکی ہے ۔پانچ سالہ دور حکومت میں پیپلزپارٹی نے کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے ہیں ۔اورنگزیب مغل نے کہا کہ عوام امید بھری نظروں سے قائد میاں نواز شریف کو دیکھ رہے ہیں ۔مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف ہی وہ شخصیت ہیں جو پاکستان کو ترقی کے دوڑ میں سرخرو کر سکتے ہیں ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/01/2014 - 15:00:13

اپنی رائے کا اظہار کریں