سویڈن کے شہر گوتھن برگ میں لائبریرین نے پاکستانی کو اردو کتابیں مہیا کردیں

ہفتہ 11 جنوری 2014 14:57

گوتھن برگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) سویڈن کے شہر گوتھن برگ کے چھوٹے سے قصبے کی لائبریر ین نے اپنے علاقے میں بسنے والے واحد پاکستانی کیلئے اردو کی کتابیں مہیا کر کے اْسے خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیالائبریری انچارج کے مطابق ایک شہری نے ان سے اردو کی کتابوں کے بارے میں پوچھا قصبے میں اس ایک شہری کے علاوہ کوئی دوسرا اردو بولنے والا موجود نہ تھا اسلئے کتابیں بھی نہیں تھیں اسے ریموٹ لون سسٹم کے تحت کچھ کتابیں مہیا کردی گئیں اْس کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہاپھر لائبریری والوں نے فیصلہ کیا کہ اس کیلئے سٹاک ہولم کی انٹرنیشنل لائبریری سے کتابیں منگوائی جائیں ، وہ کتابیں لائبریری کے اردو سیکشن میں موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :