32 فیصد پاکستانیوں نے خواتین کیلئے نقاب کو بہترین پوشاک قرار دیدیا ، امریکی سروے

ہفتہ 11 جنوری 2014 14:56

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) ایک امریکی سروے میں کہا گیا ہے کہ 32 فیصد پاکستانی اسکارف ، عبایہ اور شٹل کاک برقعے کے مقابلے میں نقاب کو خواتین کیلئے بہترین پوشاک سمجھتے ہیں پاکستان ، مصر ، عراق ، لبنان ،سعودی عرب اور ترکی میں کیے گئے مشی گن یونیورسٹی کے سروے میں شرکا کو خواتین کی مختلف انداز میں چھ مختلف تصاویر دکھائی گئیں اور ان سے پوچھا گیا کہ ان کے خیال میں خواتین کیلئے بہترین پوشاک کیا ۔

(جاری ہے)

ساڑھے تین ہزار پاکستانیوں میں سے بتیس فیصد نے نقاب کو بہترین جبکہ اکتیس فیصد نے عبایا کو مناسب قرار دیا۔ دو فیصد پاکستانیوں اور پچاس فیصد لبنانیوں نے کھلے سر والی خواتین کو پسند کیا ۔تیونس ، لبنان اورترکی میں پچاس فیصد جبکہ پاکستان میں بائیس فیصد افراد نے اس بات کی حمایت کی کہ خواتین کو اپنی مرضی سے لباس کا انتخاب کرنا چاہیے ۔ حیرت انگیز طور پر29 فیصد نے اس بات کی مخالفت کی کہ مرد خواتین کے مقابلے میں زیادہ اچھے سیاست دان ہوتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :