وفاقی حکومت نے سلمان بٹ کو اٹارنی جنرل مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ،نجی ٹی و ی کا دعویٰ

ہفتہ 11 جنوری 2014 14:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء)وفاقی حکومت نے سلمان بٹ کو اٹارنی جنرل مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔نجی ٹی وی کے دعویٰ کے مطابق وزارت قانون نے نئے اٹارنی جنرل کے تقرر کیلئے سمری وزیراعظم سیکریٹریٹ کو بھجوا دی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف جلد نئے اٹارنی جنرل کا تقرر کریں گے۔واضح رہے کہ اٹارنی جنرل منیر اے ملک نے گزشتہ روز ذاتی وجوہات پر استعفیٰ دیدیا تھا اور جمعہ سے مزید کام نہ کرنے سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا تھاجس کے بعد وزارت قانون نے سمری بھیجی تھی۔