سابق صدر پرویز مشرف کل ریٹائرڈ جرنیلوں سے ٹیلی فونک خطاب کرینگے

ہفتہ 11 جنوری 2014 14:56

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) سابق صدر پرویز مشرف اتو ار کو لاہور میں ریٹائرڈ جرنیلوں سے ٹیلی فونک خطاب کرینگے۔نجی ٹی وی نے میجر جنرل ریٹائرڈ راشد قریشی نے بتایا کہ سابق فوجی جرنیلوں کی تقریب اتو ا ر کو لاہور میں منعقد ہو گی جس میں پرویز مشرف کا ٹیلی فونک خطاب ہو گا۔

(جاری ہے)

وہ اپنے خطاب میں غداری کیس سمیت دیگر معاملات پر بات کریں گے۔ راشد قریشی کا کہنا ہے کہ اب تک ایک سو پچاس سے زائد ریٹائرڈ افسران تقریب میں شرکت کی یقین دہانی کرا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :