خیبرایجنسی میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا

ہفتہ 11 جنوری 2014 14:55

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) خیبرایجنسی میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا۔خیبرایجنسی کے علاقے جمرود،باڑہ اور لنڈی کوتل میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ہے، مہم کے دوران ایک لاکھ 21 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، حساس علاقوں میں پولیو ٹیموں کے ساتھ دو ، حساس ترین علاقوں میں تین خاصہ دار فورس کے اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ایجنسی میں موٹرسائیکل چلانے پر پابندی عائد ہے۔

متعلقہ عنوان :