دہشتگردوں کی طرف سے متعدد اراکین اسمبلی کو سنگین دھمکیاں مل رہی ہیں ،کوئی خوفزدہ نہیں ‘ اسپیکر قومی اسمبلی
ہفتہ 11 جنوری 2014 14:54
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی طرف سے متعدد اراکین قومی اسمبلی کو سنگین دھمکیاں مل رہی ہیں لیکن ان میں سے ایک بھی ایسا نہیں جو خوفزدہ ہو کرگھر بیٹھ جائے ، میڈیا کے ذریعے سامنے آنیوالی اطلاعات کے مطابق طالبان حکومت سے بات کرنے کیلئے لائحہ عمل تیارکررہے ہیں،چوہدری اسلم قوم کے ان بیٹوں میں سے تھے جنہوں نے ملک کی حفاظت کی خاطر اپنی جان دی ،20جنوری کے متوقع اجلاس میں تمام جماعتیں اس موزوں پر بات کریں گی ۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے گلبرگ میں سی سی بی اے کیفے کے افتتاح کے بعدمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں امن وامان کے قیام کیلئے آپشنز موجود ہیں ۔ہر لڑائی کا حل گفتگو سے نکلتاہے اس لئے حکومت بھی طالبان سے مذاکرات کیلئے کوشاں ہے اور کوئی بھی سیاسی جماعت ایسی نہیں جو ان مذاکرات کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہی ہو ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق طالبان حکومت سے بات کرنے کیلئے لائحہ عمل تیار کررہے ہیں ۔
مذاکرات ہمیشہ دو فریقوں میں ہوتے ہیں ایسا نہیں کہ ایک فریق راضی ہو اور دوسرا اس سے انکاری ہو ۔انہوں نے کہا کہ کہاں لکھا ہواہے کہ جہاد کے نام پر نہتے لوگوں کومارا جائے ۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ کراچی میں ٹارگٹڈآپریشن کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور اسکے لئے وفاق نے ہر ممکن مددفراہم کی ہے ۔ ملک میں امن و امان کے لئے تمام جماعتوں کو سیاست سے بالا تر ہو کر سوچنا ہوگا ۔ انہوں نے طالبان کی طرف سے شیخ رشید کودھمکیوں کے حوالے سے کہا کہ ان سے فون پر رابطہ کرکے صورتحال پرگفتگوکی ہے اورانہیں ہر ممکن سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔قومی اسمبلی کے متعدداراکین کو سنگین دھمکیاں ملی رہی ہیں لیکن ان میں سے ایک بھی ایسا نہیں جو خوفزدہ ہو کرگھر بیٹھ جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.