بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار
تازہ ترین : 1

بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء)ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے۔برفباری کے باعث رابطہ سڑکیں بندہونے سے لوگوں کومشکلات کا سامنا ہے۔دیامر کے بالائی علاقوں نیاٹ ویلی،بابو سر ویلی اور بٹوگا ویلی میں رات سے برفباری جاری ہے جس سے سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔کئی روز سے بند رابطہ سڑکیں اب تک نہیں کھولی جاسکی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے وقت کہر اور دھند کا امکان ہے۔جبکہ کشمیراورگلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اورپہاڑوں پرہلکی برفباری کی بھی توقع ہے۔

وقت اشاعت : 11/01/2014 - 13:08:56

اپنی رائے کا اظہار کریں