جعلی ویڈیو بنانے کیلئے 22ہزار ڈالر خرچ کئے گئے ،سازش کے پیچھے ریما ، وینا اور عمائمہ ملک کا ہاتھ ہو سکتا ہے، میرا

ہفتہ 11 جنوری 2014 12:47

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ میری جعلی ویڈیو بنانے کیلئے امریکہ میں 22ہزار ڈالر خرچ کئے گئے ،اس سازش کے پیچھے اداکارہ ریما ، وینا ملک اور عمائمہ ملک کا ہاتھ ہو سکتا ہے ‘ ایک عورت کی اس طرح عزت اچھالنے والوں کو خدا کا خوف کرنا چاہیے اور میری حکومت پاکستان سے اپیل ہے کہ ایسا کرنے والوں کو شرعی قانون کے مطابق سر عام سنگسار کیا جائے ۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ میں نے انڈسٹری کی سولہ سال تک خدمت کی ہے اور میرے اوپر ایک بھی داغ نہیں ۔ جب میں نے ہسپتال کا پراجیکٹ شروع کیا عین اس وقت جعلی ویڈیو کا سامنے آنا میرے خلاف بہت بڑی سازش ہے ۔ میرا نے کہا کہ جو ویڈیو دکھائی جارہی ہے اس میں دونوں نے ماسک پہن رکھے ہیں ۔

(جاری ہے)

میں نے اسکی تحقیقات کرائی ہیں جس کے مطابق یہ ویڈیو امریکہ میں تیار کی گئی ہے جس پر 22ہزار امریکی ڈالر خرچ کئے گئے ہیں۔

میرا نے کہا کہ کسی عورت کے خلاف اس طرح کے شرمناک الزامات لگانے والوں کو سوچنا چاہیے کہ انکے گھر میں بھی ماں بہن ہو گی ۔ میں عوام کو بتا دینا چاہتی ہوں کہ میں اپنے خلاف سازش کرنے والوں کو بے نقاب کر کے چھوڑوں گی ۔ میرے بے شمار حاسدین ہیں جو اس طرح کے گھناؤنا جرم کر سکتے ہیں ۔ اس ویڈیو کے پیچھے مجھے وینا ملک ،ریما اور عمائمہ ملک کا ہاتھ نظر آتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ کوئی نامور اداکارہ اس طرح کی شرمناک ویڈیو خود بنوائے ۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے منصوبے کا باضابطہ اعلان ہونے کے دو ماہ بعد میری شادی کی تیاریاں شروع ہو جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :