امریکی سینیٹرز کی اکثریت نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کی حمایت کردی

ہفتہ 11 جنوری 2014 12:45

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) امریکی سینیٹرز کی اکثریت نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کی حمایت کردی ہے جس کے بعد اوبامہ انتظامیہ کا ایران سے جوہری مذکرات کرنے کاعمل بھی متاثر ہونے کاخدشہ ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹ میں ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے کے حوالے سے پیش کیاگیایہ بل ریپبلیکنز کی جانب سے پیش کیاگیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وائٹ ہاوٴس نے اس بل کو ویٹو کرنے کی دھمکی دی ہے جبکہ اس بل پر ایران نے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئی پابندیوں کے اطلاق کے بعد گزشتہ ماہ ہونے والے مذاکرات معطل سمجھیں جائیں۔ نیوکلیئر ویپن فری ایکٹ نامی اس بل کو 100کے ایوان میں سے 54سینیٹرز کی حمایت حاصل ہے ،ایران کو امریکہ، برطانیہ سمیت دیگر عالمی طاقتوں کے ساتھ کئے جانے والے عبوری معاہدے پر عمل کرنا پڑیگا۔

متعلقہ عنوان :