فلسطینیوں نے اسرائیل نوازوں اور صہیونیوں کے درمیان ہونیوالے دوستی اجلاس کو ناکام بنا دیا

ہفتہ 11 جنوری 2014 12:42

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) فلسطینی سیاسی اور سماجی کارکنوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں کے تعاون سے شیخ جراح میں اسرائیل نوازوں اور صہیونیوں کے درمیان ہونیوالے”دوستی“ اجلاس کو ناکام بنا دیا۔

(جاری ہے)

کانفرنس بیت المقدس میں ”لامبسارو“ ہوٹل میں جاری تھی کہ سینکڑوں فلسطینی سماجی کارکن جمع ہوگئے اور اسرائیل سے تعلقات کے قیام کیخلاف نعرے بازی شروع کردی جس کے بعد ہوٹل کے اندر موجود صہیونی اور فلسطینی دوست وہاں سے بھاگ گئے ۔

دو دن قبل رام اللہ میں ”البیرہ“ کے مقام پر فلسطینی اتھارٹی اور الفتح کے بعض صہیونیت نوازوں نے اسرائیلیوں کو مدعو کر رکھا تھا دوران ملاقات رام اللہ کے سٹی ان ہوٹل میں فلسطینی شہریوں نے ہلہ بول دیا جس کے بعد فریقین وہاں سے بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :