آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ کل کھیلا جائے گا

ہفتہ 11 جنوری 2014 12:41

سڈنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز (آج) اتوار کو پہلے میچ سے ہو گا۔ میزبان کینگروز ٹیم کا مجموعی طور پر 122 باہمی ون ڈے میچوں میں 69 فتوحات کے ساتھ پلڑا بھاری ہے، انگلش ٹیم 48 میچوں میں فتح یاب رہی۔ اس سے قبل کھیلی گئی ایشز سیریز میں آسٹریلوی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف کلین سویپ فتح حاصل کی تھی۔

(جاری ہے)

ایشز سیریز میں تاریخی فتح کے بعد آسٹریلوی ٹیم کا مورال بلند ہے اور وہ انگلش ٹیم کو ون ڈے سیریز میں بھی وائٹ واش کرنے کی خواہاں ہے تاہم دوسری جانب انگلش ٹیم بھی بدلہ لینے کیلئے بے چین ہے، روایتی حریفوں کے درمیان سیریز ہمیشہ ہی کانٹے دار رہی ہیں اور اس بار بھی دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلوں کی توقع کی جا رہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ 17 جنوری، تیسرا میچ 19 جنوری، چوتھا میچ 24 جنوری جبکہ پانچواں اور آخری میچ 26 جنوری کو کھیلا جائیگا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :