اسلام آباد سی ڈویژن فٹ بال لیگ، ماڈل ٹاؤن کلب اور ایلیٹ کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ کل ہوگا

ہفتہ 11 جنوری 2014 12:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) اسلام آباد سی ڈویژن فٹ بال لیگ میں ماڈل ٹاؤن کلب اور ایلیٹ کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ (آج) اتوار کو جی سیون فور گراؤنڈ میں کھیلا جائیگا۔ میچ کمشنر کے فرائض عبد الوحید انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

لیگ میں تیرہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا گروپ اے میں ماڈل ٹاؤن کلب، ملت کلب، ترامڑی کلب، بلتستان کلب، ایلیٹ کلب، کیپٹل کلب اور بولان کلب جبکہ گروپ بی میں حیدری کلب، گلگت بلتستان کلب، ینگ بردارز کلب، سنرائز یونائیٹڈ کلب، سوہان کلب اور رائل پلیئر کلب کی ٹیمیں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :