پرائم منسٹر الیون اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹور میچ 14 جنوری کو کھیلا جائے ..
تازہ ترین : 1

پرائم منسٹر الیون اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹور میچ 14 جنوری کو کھیلا جائے گا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) پرائم منسٹر الیون اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹور میچ 14 جنوری کو کینبرا میں کھیلا جائے گا میڈیا رپورٹ کے مطابق پرائم منسٹر الیون اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹور میچ 14 جنوری کو کینبرا میں کھیلا جائے گا۔ بریڈ ہوج کی ٹیم میں شمولیت سے اس بات کا امکان ہے کہ انہیں رواں برس شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے ٹیم میں موقع دیا جا سکتا ہے، اس سے قبل 2012ء میں آسٹریلوی ٹیم نے حیران کن طور پر 40 سالہ سپنر بریڈ ہاگ کو ٹونٹی میچوں کیلئے ٹیم میں طلب کیا تھا۔

اعلان کردہ ٹیم میں بریٹ لی ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری سنبھالیں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں لیوک پرمربچ، بریڈ ہوج، کرس لائن، پیٹر ہینڈز کمب، مائیکل سپاسکی، بین کیوٹنگ، جیمز موئرہیڈ، کلائیو روز، جیکسن برڈ، ایلسٹر مک ڈرموٹ اور شین ڈیووئے شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 11/01/2014 - 12:40:56

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں