سہ ملکی قطر انٹرنیشنل ویمن کرکٹ چمپئن، پاکستان کی ٹیم اپنا دوسرا میچ کل جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی

ہفتہ 11 جنوری 2014 12:39

دو حہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) سہ ملکی قطر انٹرنیشنل ویمن کرکٹ چمپئن شپ میں پاکستان کی ٹیم اپنا دوسرا میچ اتوار کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔ چمپئن شپ 24 جنوری تک جاری رہے گی۔ چمپئن شپ انتظامیہ کے مطابق چمپئن شپ میں پاکستان، آئرلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے پنجہ آزما ہونگی۔ ٹورنامنٹ میں 13جنوری کو پاکستان اور آئرلینڈ کے مابین ڈے اینڈ نائٹ میچ ہوگا۔

14جنوری کو آئرلینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین ڈے اینڈ نائٹ ون ڈے میچ ہوگا۔15جنوری کو جنوبی افریقہ اور پاکستان کے مابین ڈے اینڈ نائٹ ون ڈے میچ کھیلا جائیگا۔17جنوری کو ون ڈے ٹورنامنٹ کی دو بہترین ٹیموں کے درمیان فائنل میچ کھیلا جائے گا۔ تینوں ملکوں کے مابین ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا آغاز 19جنوری کو ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان کی ٹیم اپنا پہلا ٹی ٹونٹی میچ 19جنوری کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔

19جنوری کو ہی پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔ 20جنوری کو جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ کی ٹیموں کا میچ کھیلا جائیگا۔ 20جنوری کو ہی پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں میچ کھیلیں گی۔ 22 جنوری کو جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی۔ 22 جنوری کو ہی جنوبی افریقہ اور پاکستان کی ٹیمیں میچ کھیلیں گی۔ 24 جنوری کو ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا جائے گا۔