سڈنی میں انگلش کرکٹرزنے خودکشی کرنیوالے شخص کو بچالیا

ہفتہ 11 جنوری 2014 12:38

سڈنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) انگلش کرکٹرزاسٹورٹ براڈ اورمیٹ پرائرنے سڈنی برج سے کود کرخودکشی کی کوشش کرنیوالے شخص کوبچالیا۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق اسٹورٹ براڈ اورمیٹ پرائرسیکیورٹی آفیسرٹیری منش کے ہمراہ ایک چیریٹی ایونٹ میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے کہ اچانک میٹ پرائرکی نظرایک شخص پرپڑی جوپل سے کودنے ہی والا تھا دونوں کرکٹرزنے اس شخص سے ایک گھنٹے تک بات چیت کی اوراسے ایسا نہ کرنیکا کہتے رہے۔ خودکشی کی کوشش کرنیوالے شخص کا تعلق بھی انگلینڈ سے تھا۔ اسٹور ٹ براڈ نے بتایا کہ انہیں اس بات پرفخرہے کہ انہوں نے ایک قیمتی زندگی بچائی آسٹریلوی ٹیم کے کھلاڑیوں اورکوچ نے بھی اس کارنامے پربراڈ اورپرائرکی تعریف کی ہے۔

متعلقہ عنوان :