رواں سال شیڈول انڈین پریمیر لیگ کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی 12 فروری کو ہو گی

ہفتہ 11 جنوری 2014 12:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء)رواں سال شیڈول انڈین پریمیر لیگ کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی 12 فروری کو ہو گی ، جارح مزاج بلے باز کرس گیل، اے بی ڈی ویلیئرز اور ویرات کوہلی رواں برس بھی انڈین پریمیر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں رائل چیلنجرز کی نمائندگی کریں گے ،آئی پی ایل فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلور نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کیوی آل راؤنڈر ڈینئل ویٹوری جو پہلے ایڈیشنز میں بنگلور ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے، ایلن ڈونلڈ باؤلنگ جبکہ ٹرینٹ ووڈ ہل بیٹنگ اور فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ آئی پی ایل آرگنائزرز نے تمام فرنچائز کو پہلے برقرار رہنے والے کھلاڑیوں کا اعلان کرنے کیلئے 10 جنوری کی ڈیڈ لائن دے تھی وہ ختم ہوچکی ہے۔ رواں سال شیڈول آئی پی ایل ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی 12 فروری کو ہو گی۔