جوہری اثاثے ملک کے دفاع میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں، آرمی چیف جنرل راحیل شریف
تازہ ترین : 1

جوہری اثاثے ملک کے دفاع میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں، آرمی چیف جنرل راحیل شریف

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری۔2014ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ہمارے جوہری اثاثے ملک کے دفاع میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کا دورہ کیا جہاں ڈی جی اسٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد قدوائی نے آرمی چیف کو تفصیلی بریفنگ دی، اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے نیوکلیئر کمانڈ اینڈ کنٹرول ڈھانچے کو بہتر بنانے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے جوہری اثاثے ملک کے دفاع میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔

وقت اشاعت : 10/01/2014 - 21:27:31

اپنی رائے کا اظہار کریں