سندھ ہائی کورٹ نے سابق سیکرٹری بہبود آبادی اعجاز تالپور کی عہدے پر دوبارہ تقرری سے متعلق درخواست مسترد کردی

جمعہ 10 جنوری 2014 16:51

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے سابق سیکرٹری بہبود آبادی اعجاز تالپور کی عہدے پر دوبارہ تقرری سے متعلق درخواست مسترد کردی ۔سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد عرفان سعادت خان اور جسٹس عبدالماک گدی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے درخواست گزار اعجاز احمد تالپور کی درخواست کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ سرکاری عہدے پر تعیناتی کے بعد قانون کے مطابق تین سال سے پہلے کسی بھی عہدے دار کا تبادلہ نہیں کیا جاسکتا ۔

لیکن مجھے صرف 6ماہ کے بعد ہی وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر اس عہدے سے ہٹاکر علی احمد لوند کو اس عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے ۔سیکرٹری بہبود آبادی علی احمد لوند کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سروس ٹریبونل میں تبادلے کرنا حکومت کا آئینی حق ہے ۔عدالت نے درخواست گزار کی درخواست کو مسترد کردیا ۔

متعلقہ عنوان :