صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ نے انسپکٹر مبین احمد کی کرپشن کیس میں ایک لاکھ روپے کی ضمانت منظور کرلی

جمعہ 10 جنوری 2014 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ کی جج گلشن آرا چانڈیو نے انسپکٹر مبین احمد کی کرپشن کیس میں ایک لاکھ روپے کی ضمانت منظور کرلی ۔

(جاری ہے)

انسپکٹر مبین احمد پر الزام تھا کہ انہوں نے تھانہ درخشاں کی حدود میں دو لاوارٹ گاڑیوں کو عدالتی حکم کے بغیر مالکان کے حوالے کردیا تھا ۔جبکہ ملزم انسپکٹر مبین احمد نے موقف اختیار کیا ہے کہ جب تھانہ درخشاں سے دو لاوارث گاڑیاں چھوڑی گئیں اس سے پہلے میرا تبادلہ تھانہ بوٹ بیسن ہوچکا تھا ۔عدالت نے ملز م کی درخواست ضمانت منظور کرلی ۔

متعلقہ عنوان :