میں بارسلونا کلب میں ہی ریٹائر ہونا چاہتا ہو ں ‘ لیئونل میسی

جمعہ 10 جنوری 2014 16:26

بارسلونا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) بارسلونا کے فٹ بال کلب کے مشہور کھلاڑی لیئونل میسی نے کہا ہے کہ وہ اپنے کریئر کا باقی ماندہ وقت بارسلونا فٹ بال کلب میں ہی گزارنا چاہتے ہیں۔ارجنٹینا کے مڈ فیلڈر نے زخمی ہونے کے باعث دو ماہ کے وقفے کے بعد کھیلے جانے والے میچ میں گیٹافی کے خلاف دو گول کیے۔گیٹافی کے خلاف یہ میچ بارسلونا نے چار صفر سے جیت لیا تھا۔

لیئونل میسی نے کہاکہ میں یہیں ریٹائر ہونا چاہتا ہوں چونکہ لوگ مجھے دیکھنا چاہتے ہیں میں اپنا باقی کا تمام کریئر ایف سی بارسلونا میں گزارنا چاہتا ہوں۔

(جاری ہے)

چھبیس سالہ لیئونل میسی نے اپنے کریئر کا آغاز بارسلونا کلب سے ہی کیا تھا۔ لیئونل میسی کے بارسلونا کے ساتھ کنٹریکٹ کی تجدید کے موقع پر کلب کے مالیاتی امور کے نائب صدر سے کچھ اختلافات سامنے آئے تھے جس کے بعد سے یہ قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں کہ لیئونل میسی شاید بارسلونا کو چھوڑ دیں۔

اطلاعات کے مطابق بارسلونا کلب کے مالیاتی امور کے نائب صدر فاس نے کہاکہ وہ میسی کے کنٹریکٹ پر نظرثانی کے ذمہ دار نہیں ہیں جس میں 2018 تک توسیع کی گئی ہے۔ لیئونل میسی نے کلب کے مالیاتی امور کے نائب صدر فاس پر الزام عائد کیا کہ انہیں فٹ بال کے بارے میں کچھ علم نہیں۔

متعلقہ عنوان :