مصباح الحق اتفاقیہ اور پی سی بی کی آشیر باد سے کپتان بنے تھے ‘ محمد یوسف

جمعہ 10 جنوری 2014 16:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) ماضی کے عظیم بیٹسمین اور سابق کرکٹ کپتان محمد یوسف نے کہا ہے کہ مصباح الحق اتفاقیہ اور پی سی بی کی آشیر باد سے کپتان بنے تھے ‘ محمد حفیظ ٹیسٹ میچ کے کھلاڑی نہیں ‘ کھلانا جرم اور کھلانے والے مجرم ہیں ۔ ایک انٹرویو میں محمد یوسف نے کہا کہ دبئی ٹیسٹ میں165 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعدمصباح نے فیلڈر پھیلا کر اپنی روایتی دفاعی حکمت عملی دکھائی۔

انہیں چاہیے تھا کہ وہ تین سلپ اور گلی کے ساتھ اٹیک کرتے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ایک ڈرپوک کھلاڑی کے بجائے شاہد آفریدی اور یونس خان کو اس لئے کپتان بنانے سیگریز کررہا ہے کیوں کہ وہ یس مین نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لوگ مصباح کے 1300 رنز بنانے کی باتیں ضرور کرتے ہیں تاہم کسی نے یہ تجزیہ نہیں کیا کہ اس نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کپتان بن کر اپنی بیٹنگ سے کتنے میچ جتوائے۔

(جاری ہے)

وہ پانچویں نمبر پر اس لئے آتے ہیں تاکہ گیند پرانی ہوجائے۔ محمد یوسف نے کہا کہ محمد حفیظ ٹیسٹ میچ کے کھلاڑی نہیں ہیں۔ انہیں کھلانا جرم ہے اور کھلانے والے مجرم ہیں۔ اظہر علی کی ٹیسٹ میچوں کیلئے تکنیک بہت اچھی ہے انہیں زبردستی ون ڈاؤن پوزیشن سے ڈراپ کردیا گیا موجودہ ٹیم میں عجیب وغریب سیاست ہے کہ کسی بیٹسمین کو سیٹ نہیں ہونے دیا جا رہا اس لئے کہ اگر کوئی سیٹ ہوگیا تو پرانے کھلاڑیوں کی جگہ کو خطرات لاحق ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :