پاکستانی ٹیم رواں برس بنگلہ دیش امیچور گالف چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

جمعہ 10 جنوری 2014 16:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) قومی ٹیم رواں برس بنگلہ دیش میں شیڈول امیچور گالف چیمپئن شپ میں شرکت کریگی میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش امیچور گالف چیمپئن شپ 5 سے 8 مارچ تک کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان گالف فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق چیمپئن شپ میں پاکستان کے دو گالفرز ملک کی نمائندگی کریں گے، ٹیم کے چناؤ کے حوالے سے ٹرائلز شروع ہو گئے ہیں جس میں 25 گالفرز نے شرکت کی۔

ٹرائلز میں حصہ لینے والے نامور گالفرز میں غضنفر محمود، طارق محمود، وسیم رانا، تیمور خان، فخر امام، محسن ظفر، سردار مراد، عمر سلامت اور محمد رحمان شامل ہیں۔ پی جی ایف کے سیکرٹری جنرل بریگیڈیئر نیر ٹرائلز کی نگرانی کریں گے، حتمی ٹیم کا اعلان 11 جنوری کو ٹرائلز کے اختتام پر کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :