بنگلہ دیش ‘ سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے آئی سی سی کی خصوصی ٹیم نے 20جنوری کو اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا

جمعہ 10 جنوری 2014 16:23

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) بنگلہ دیش میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے آئی سی سی کی خصوصی ٹیم نے 20جنوری کو اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا جس میں پاکستانی نمائندے بھی شامل ہونگے ‘ خصوصی 10روز تک سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لے گی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے ورلڈ ٹوئنٹی 20 اور ایشیا کپ کے میزبان ملک کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اپنی ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کیا ، کونسل کے سیکیورٹی منیجر سین مورس کی 13 جنوری کو ڈھاکا آمد متوقع ہے، ان کے ساتھ دیگر آفیشلز بھی ہونگے، اس 10 روزہ دورے کے دوران وہ بی سی بی کی جانب سے تیار کیے گئے سیکیورٹی پلان کا جائزہ لیں گے، ان کی سربراہی میں ڈھاکا میں ہی 20 جنوری کو آئی سی سی سیکیورٹی کورآڈینیشن میٹنگ بھی ہوگی جس میں بی سی بی اپنے پلان پر بریفنگ دیگا۔

متعلقہ عنوان :