بنگلہ دیش نے اپناسیکیورٹی پلان دیدیاہے ‘ جس قسم کی اسپیشل سیکیورٹی ہم چاہیں گے ہمیں ملے گی ‘ نجم سیٹھی

جمعہ 10 جنوری 2014 16:23

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش نے اپناسیکیورٹی پلان دیدیاہے ‘ جس قسم کی اسپیشل سیکیورٹی ہم چاہیں گے ہمیں ملے گی۔

(جاری ہے)

وطن واپسی پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہاکہ آئی سی سی کی روٹین میٹنگ میں شرکت کی جس میں بنگلادیش کرکٹ کے عہدیداروں سے سیکیورٹی سے متعلق بات چیت ہوئی، بنگلہ دیش نے سیکیورٹی خدشات دورکرنیکی یقین دہانی کرائی ہے اور اپنا تمام سیکورٹی پلان ہمارے سامنے رکھ دیا ہے اوریہ سیکورٹی پلان ایشیا کپ،سری لنکا اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں استعمال کیا جائیگا۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور ایشیا کپ بنگلہ دیش میں ہی ہوں گے اور پاکستانی ٹیم کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی ۔نجم سیٹھی نے کہاکہ بنگلہ دیش سے اس بات کا معاہدہ ہوا ہے کہ جب پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش پہنچے گی تو ہم جس قسم کی سکیورٹی چاہیں گے وہ ہمیں فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :