رام اللہ میں اسرائیلی گروپ اورصہیونی لیڈروں کے درمیان ”دوستی اجلاس“ کا انعقاد

جمعہ 10 جنوری 2014 16:22

رام اللہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) فلسطینی شہر رام اللہ میں اسرائیلی گروپ اورصہیونی لیڈروں کے درمیان سٹی ان ہوٹل میں منعقدہ ”دوستی اجلاس“ میں فلسطینیوں اور یہودیوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کے قیام پر غور کیا گیا تاہم یہ اجلاس زیادہ دیر تک نہ چل سکا کیونکہ شہریوں کی بڑی تعداد نے ہوٹل محاصرہ کرلیا جس کے نتیجے میں مذاکرات کاروں کو وہاں سے بھاگنا پڑا۔

(جاری ہے)

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سٹی ان ہوٹل میں گزشتہ روز ہونیوالے اجلاس کے دوران عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کر رکھے تھے تاہم اس کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد نے ہوٹل کے باہر جمع ہوکر نام نہاد مفاہمتی اجلاس کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ جب نعرے بازی بھی بے اثر ثابت ہوئی تو مشتعل مظاہرین نے ہوٹل پر پتھراؤ شروع کردیا جس کے بعد نام نہاد صہیونی فلسطینی امن کارکن بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ہوٹل کے باہر فلسطینی شہریوں نے قومی پرچم، بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پراسرائیل مردہ باد، مفاہمت مذاکرات نا منظور اور اسرائیل سے دوستی قومی خیانت کے نعرے درج تھے۔

متعلقہ عنوان :