سیمنٹ کی فی بوری کی قیمت 10روپے سے 15روپے تک مزید مہنگی ہونے کا امکان

جمعہ 10 جنوری 2014 16:12

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) سیمنٹ کی پیداواری لاگت میں اضافے کے باعث سیمنٹ کی فی بوری کی قیمت 10روپے سے 15روپے تک مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے گیس انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ سرچارج میں اضافے کے باعث سیمنٹ کی پیداواری لاگت بڑھنے کا اندیشہ ہے جس سے سیمنٹ کی قیمت میں بھی اضافے کا امکان ہے ۔حکومت نے پہلی جنوری سے گیس سرچارج میں اضافہ کرکیگیس کی قیمت 50سے بڑھاکر 100روپے فی ایم بی ٹی یو کر دی ہے ۔سیمنٹ کے نرخ میں اضافے سے بجلی گیس اور ڈالر کی قیمت بھی بڑھنے کا خدشہ ہے۔