زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت آٹھ ارب چار کروڑ ڈالر رہ گئی

جمعہ 10 جنوری 2014 16:02

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) زرمبادلہ کے زخائر کی مالیت آٹھ ارب چار کروڑ ڈالر رہ گئی۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 41 کروڑ بیس لاکھ ڈالر کمی سے تین ارب چوبیس کروڑ ڈالر پر آگئے۔ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے زخائر کی مالیت آٹھ ارب چار کروڑ ڈالر ہوگئی۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے بیرونی قرضوں کی مد میں سولہ کروڑ ڈالر ادا کئے گئے جبکہ آئی ایم ایف کو دس کروڑ نوے لاکھ ڈالرکی ادائیگی بھی کی گئی۔ ان ادائیگیوں کے باعث مرکزی بینک کے ذخائراکتالیس کروڑ بیس لاکھ ڈالر کمی سے تین ارب چوبیس کروڑ پچاس لاکھ ڈالرہوگئے۔ دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ذخائر بھی پانچ کروڑ نوے لاکھ ڈالر کمی سے چار ارب اسی کروڑ تینالیس لاکھ ڈالرہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :