عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے مبارک موقع پر سیکورٹی کے فول پروف سسٹم کو یقینی بنایا جائے‘ وزیراعظم کی ہدایت

جمعہ 10 جنوری 2014 15:03

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے ہدایت کی ہے کہ عید میلادالنبیﷺ کے مبارک موقع پر سیکورٹی کے فول پروف سسٹم کو یقینی بنایا جائے۔ عید میلادالنبیﷺ کی تقریبات کے موقع پرنظم وضبط اور سیکورٹی کے جامع اقدامات کیئے جائیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آزادکشمیر یہاں عید میلادالنبیﷺکے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

انسپکٹرجنرل پولیس ملک خدا بخش ،ڈی آئی جی سردار گلفراز،طاہر قریشی، پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ حکام اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے ہدایت کی کہ آزادکشمیر میں عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پر میلاد ریلیوں کے انعقاد،دعائیہ تقریبات اور میلاد النبیﷺ کے جلوسوں کے موقع پر سیکورٹی سسٹم کو منظم وموثر بنایا جائے-

متعلقہ عنوان :