پی پی حکومت آخری ہچکولے کھارہی ہے ، مسلم لیگ (ن)مظفر آباد

جمعہ 10 جنوری 2014 14:55

مظفرآباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء)پی پی حکومت آخری ہچکولے کھارہی ہے ، جس حکومت کاماضی داغدار ہو ناکامی اُس کا مقدر بن جاتی ہے ، پی پی کامقدر اب عوام کے سامنے ہے ، بہت جلد بوریا بستر گول ہوجائیگا ، اب انہیں تنکے کا سہارا بھی نہیں ملے گا ، ان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن سٹی مظفرآباد کے جنرل سیکرٹری آصف مصطفائی نے گزشتہ روزمیڈیانمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہاکہ حکومت سوفیصد ناکامی ہوچکی ہے ،اخلاقی طورپر اورغیرت کامظاہرہ کرتے ہوئے فوری مستعفی ہوجائے ورنہ کل اسے رسوائی کے سواکچھ نہیں ملے گا ، انہوں نے کہاکہ اڑھائی سالوں میں کوئی تعمیروترقی نہیں ہوئی البتہ روڈز کواکھاڑ کر تیار کیاگیا پھراکھیڑنے کی پالیسی محض قومی دولت کے ضیائع کے سواکچھ نہیں اس طرح سڑکات کے نام پر اربوں روپے ڈکارے گئے ، اڑھائی سالوں کرپشن کی انتہا ہوئی ہے جس مثال 66برس میں نہیں ملتی ، اگر حکومت اپنااحتساب خود کر لے توبہتر ہے ورنہ کل رسوائی کے سواکچھ نہ ہوگا جسے تنکا کاسہارابھی نہیں ملے گا۔