حکمران جان بوجھ کر مظفرآباد شہرکو کھنڈرات میں تبدیل کررہے ہیں ، سید فواد احمد گیلانی

جمعہ 10 جنوری 2014 14:55

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء)ضلعی صدریوتھ ونگ (این) سیدفواداحمدگیلانی نے پی پی حکومت کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ حکمران جان بوجھ کر مظفرآباد شہرکو کھنڈرات میں تبدیل کررہے ہیں ، لائیوسٹاک ڈویلپمنٹ ریسرچ سنٹرکو ختم کرنا کسی کونہیں دیں گے ، قیمتی مشینری اور نایاب نسل کے قیمتی جانور اوراربوں روپے کی اراضی کومن پسند بنیادوں بندر بانٹ نہیں ہونے دیں گے ، وہ گزشتہ روزصحافیوں سے گفتگوکررہے تھے انہوں نے کہاکہ پی پی حکومت مثبت کے بجائے منفی پالیسیوں پرگامزن ہوچکی ہے ، لائیوسٹاک ڈویلپمنٹ ریسرچ سنٹر کوختم کرنا اہالیان مظفرآباد سے دشمنی کاواضح ثبوت ہے ، مگر باغیرت مظفرآبادی ایسا ہرگز نہیں ہونے دیں گے ، انہوں نے کہاکہ یوتھ ونگ این ہر اُس گھناؤنے فعل کی مذمت کرتی ہے جوعوام کے حق میں نہ ہوں ، عوامی حقوق کی خاطر ہرفورم پر یوتھ ونگ این اپنا کردار اداکرتی رہے گی ، انہوں نے وزیرامور کشمیر اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اس گھنا ؤ نی سازش کا نو ٹس لیں۔