ٹنڈو جام کے قریب کراچی سے پشاور جانے والی خیبر میل آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی

جمعہ 10 جنوری 2014 14:52

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) ٹنڈو جام کے قریب کراچی سے پشاور جانے والی خیبر میل آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔خیبر میل کراچی سے پشاور کیلئے روانہ ہوئی تھی کہ ٹنڈو جام ڈیٹھا پھاٹک کے قریب آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ٹرین حادثے میں آئل ٹینکر کا اگلا حصہ تباہ ہو گیا جبکہ ریل میں موجود تمام مسافر محفوظ رہے اور کسی کے جاں بحق یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ٹرینوں کی آمدورفت کچھ دیر معطل رہی

متعلقہ عنوان :