ڈاکٹرز نے اجازت دی تو مشرف عدالت میں پیش ہونگے، احمد رضا قصوری
تازہ ترین : 1
ڈاکٹرز نے اجازت دی تو مشرف عدالت میں پیش ہونگے، احمد رضا قصوری

ڈاکٹرز نے اجازت دی تو مشرف عدالت میں پیش ہونگے، احمد رضا قصوری

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء)آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدرپرویزمشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں نے اجازت دی تو پرویزمشرف ضرورپیش ہوں گے۔ جمعہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے احمد رضا قصوری نے کہا کہ عدالت نے کہا ہے کہ ضابطہ فوجداری پر انحصار کیا جاسکتا ہے۔ پرویزمشرف ماضی میں بھی عدالت میں پیش ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ڈاکٹر نے اجازت دی تو پرویزمشرف ضرورپیش ہوں گے، بال اب ڈاکٹرزکی کورٹ میں ہے۔

وقت اشاعت : 10/01/2014 - 14:51:06

اپنی رائے کا اظہار کریں