ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میں تمام آدائیگیوں، وصولیوں اور دیگر مالیاتی امور قانون وقاعدے ..
تازہ ترین : 1

ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میں تمام آدائیگیوں، وصولیوں اور دیگر مالیاتی امور قانون وقاعدے کے مطابق سرانجام پا رہے ہیں‘ترجمان ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیس میرپور

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء)ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیس میرپور کے ترجمان نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میں تمام آدائیگیوں، وصولیوں اور دیگر مالیاتی امور قانون وقاعدے کے مطابق سرانجام پا رہے ہیں۔ضلع بھر کے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہیں کمپوٹررائزڈہیں جن کی ادائیگیاں ملازمین کے ذاتی بینک اکاؤنٹ یا پھر ڈی ڈی او کے اکونٹ کے ذریعے کی جارہی ہیں ۔

ملازمیں کی تنخواہوں کے حوالے سے رشوت لینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔آڈٹ افس نے آکونٹینٹ جنرل آزاد کشمیر کی ہدایات پر صرف ایسے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگیوں پر پابندی لگائی ہوئی ہے جن ملازمین کی تقرریاں محکمانہ سلیکشن بورڈ /کمیٹی کی سفارشات کے بغیر عمل میں لائی گئی ہیں ان کے علاوہ باقی سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بدستور باقاعدگی سے ادا کی جارہی ہیں ۔

وقت اشاعت : 10/01/2014 - 14:43:09

اپنی رائے کا اظہار کریں