کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر 15 جنوری تک پابندی

جمعہ 10 جنوری 2014 14:24

کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر 15 جنوری ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) سندھ حکومت نے ربیع الاول کے جلوسوں کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کےلئے صوبے کے حساس شہروں میں 15 جنوری تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد جب کہ عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر موبائل سروس بھی بند رکھنے کی سفارش کردی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور میرپور خاص سمیت حساس شہروں میں 15 جنوری تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی، ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

صوبائی حکومت کی جانب سے وفاقی وزارت داخلہ کو عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر حساس شہروں میں موبائل سروس بھی بند رکھنے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ 15 جنوری تک اسلحہ کے لئے خصوصی اجازت نامے بھی منسوخ کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :