ضابطہ فوجداری کا اختیار ہے وارنٹ جاری کر سکتے ہیں‘خصوصی عدالت ‘ مشرف کی حاضری بارے حکم امتناعی کی درخواست مسترد،خصوصی عدالت نے ضابطہ فوجداری کے اطلاق سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا، اپنے فیصلے کیخلاف کوئی حکم جاری نہیں کر سکتے‘خصوصی عدالت نے سابق صدر کے وکلاء کا موقف مسترد کر دیا
جمعہ 10 جنوری 2014 13:17
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) خصوصی عدالت نے آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں ضابطہ فوجداری کے اطلاق سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ خصوصی عدالت کے پاس ضابطہ فوجداری کا اختیار ہے،عدالت پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر سکتی ہے جبکہ خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کے وکلاء کی جانب سے عدالت طلبی کے خلاف حکم امتناعی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
تین رکنی خصوصی عدالت کی جانب سے دو روز قبل محفوظ کیا گیا فیصلہ جمعہ کو سنایاگیا- خصوصی عدالت نے وکیل استغاثہ اکرم شیخ اور پرویز مشرف کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد بدھ کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا خصوصی عدالت میں نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا کہ خصوصی عدالت کے پاس ضابطہ فوجداری کا اختیار ہے۔(جاری ہے)
عدالت پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر سکتی ہے عدالت کا کہنا ہے کہ خصوصی عدالت کے ایکٹ میں جہاں کہیں بھی سقم پایا گیا وہاں ضابطہ فوجداری کا قانون لاگو ہوگا ۔
ادھر کلاء صفائی کے رکن ڈاکٹرخالد رانجھا نے کہاکہ پرویزمشرف کاٹرائل صرف ملٹری کورٹ میں کیاجاسکتاہے دوسری کوئی عدالت اس کا ٹرائل کرنے کی مجاز نہیں۔اس سے قبل پرویز مشرف کے وکلا کی جانب سے عدالت میں دلائل دیئے گئے تھے کہ خصوصی عدالت کے ایکٹ میں کہیں بھی گرفتاری کالفظ شامل نہیں ہے اس لئے خصوصی عدالت ان کے موکل کو گرفتار کرنے کا حکم جاری نہیں کرسکتی تاہم چیف پراسیکیوٹر اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ فوجی ایکٹ کے تحت ٹرائل کیے جانے والے مقدمات بھی ضابطہ فوجداری کے تحت ہی آتے ہیں اس لیے خصوصی عدالت کو اس مقدمے میں ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے اور اس مقدمے کی سماعت کا اختیار حاصل ہے۔ عدالت نے 2 روز پہلے وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔دریں اثناء خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کے وکلاء کی جانب سے عدالت طلبی کے خلاف حکم امتناعی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خصوصی عدالت اپنا فیصلہ جاری کر چکی ہے وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کا اختیار نہیں رکھتی-مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.