پیسے دینے کے میسجزکرنیوالوں کابینظیر انکم سپورٹ سے تعلق نہیں،انور بیگ

جمعہ 10 جنوری 2014 12:55

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چیئرمین سینیٹر انوربیگ کا کہنا ہے کہ عوام کو موبائل فون پر پیسے دینے کے میسجزکرنیوالوں کابینظیر انکم سپورٹ سے تعلق نہیں ،فراڈ کرنے والے سات افراد کو پنجاب سے گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی چیمبر کے دورے کے موقع پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی کے نام سے موصول ہونے والے میسجز سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملزمان کے خلاف کارروائی کے لیے کہا تھا اور ایف آئی اے نے فراڈ پر مبنی میسجز بھیجنے والے سات افراد کو گزشتہ ہفتے پنجاب سے گرفتار بھی کیاہے۔

انور بیگ نے صنعت کاروں سے درخواست کی کہ وہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت زیر تربیت مستحق افراد کو آن جاب ٹریننگ کے لیے ادارے کا ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :