شام کے شہرحمص میں فوج سے جھڑپوں میں 45 جنگجو ہلاک
تازہ ترین : 1

شام کے شہرحمص میں فوج سے جھڑپوں میں 45 جنگجو ہلاک

حمص(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء)شام کے شہر حمص میں حکومتی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 45 جنگجو ہلاک ہوگئے۔شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والی تنظیم کے مطابق حمص شہر میں جنگجووں نے حکومتی فورسز کا محاصرہ توڑنے کی کوشش کی۔ اس دوران ہونے والی لڑائی میں 45 جنگجو مارے گئے۔ تنظیم کے مطابق مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/01/2014 - 12:16:42

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں