ایوری کوسٹ،فٹ بالر یایا توری تیسری بار افریقن پلئر آف دی ایئر

جمعہ 10 جنوری 2014 12:15

شہر لاگوس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) ایوری کوسٹ کی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑی یایا توری کو تیسری بار افریقن پلئر آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

نائجیریا کے شہر لاگوس میں منعقد ہونے والی تقریب میں ایوری کوسٹ کی فٹ بال ٹیم کے مڈ فیلڈر اور مانچسٹر سٹی کے اسٹار پلیئر یایا توری کو مسلسل تیسری بار افریقین فٹ بالر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا۔

یایا یہ اعزاز مسلسل تیسری بار حاصل کرنے والے تیسرے پلیئر بن گئے۔ 31 سالہ کھلاڑی یایا توری 2011 اور 2012 میں بھی یہ ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں۔ نائجیریا کے John Obi mike دوسرے اور ایوری کوسٹ کے ہی Drogba Didierتیسرے نمبر پر رہے۔ افریقی ٹیموں کے کوچز نیووٹنگ کے ذریعہ یایا کو منتخب کیا۔ گھانا کے کھلاڑی Pele Abediاور کیمرون فٹ بال ٹیم کے پلیئر Eto\'o Samuelبھی یہ اعزاز مسلسل تین بار جیت چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :