لاپتہ افراد کے معاملے پر حکومت سے اختلاف، اٹارنی جنرل منیراے ملک عہدے سے مستعفی

جمعہ 10 جنوری 2014 12:04

لاپتہ افراد کے معاملے پر حکومت سے اختلاف، اٹارنی جنرل منیراے ملک عہدے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) اٹارنی جنرل منیر اے ملک نے لاپتہ افراد کے معاملے پر حکومت سے اختلاف کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل نے اپنا تحریری استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے جس میں ذاتی مصروفیات کوبنیاد بنایا گیا ہے، منیر اے ملک نے استعفے میں لکھا ہے کہ وہ ذاتی مصروفیات کے باعث اس اہم ذمے داری کو مزید نبھانے سے قاصر ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم ذرائع کے مطابق لاپتہ افراد کے معاملے پرحکومت سے اختلاف رائے کی وجہ سے ان کے لئے کام جاری رکھنا مشکل ہوگیا تھا جس کے باعث منیر اے ملک نے اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دیا۔ اٹارنی جنرل منیراے ملک کے اسپیشل اسسٹنٹ فیصل صدیقی کا کہنا ہے کہ عہدہ قبول کرنے سے پہلے حکومت سے یہ طے ہوگیاتھاکہ وہ دسمبر 2013 میں عہدہ چھوڑدیں گے لیکن سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چوہدری کی ریٹائرمنٹ کے فوری بعداستعفیٰ دینا نامناسب تھا اس لیے مزید ایک ماہ ذمے داریاں جاری رکھنے کافیصلہ ہوا تاہم ذرائع کا کہنا ہےکہ لاپتہ افراد معاملے پراختلافات استعفے کی بنیادی وجہ ہے۔

متعلقہ عنوان :